Sunday, September 15, 2024

مردان بورڈ کے تحت دسویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ وقت سے پہلے ہی آؤٹ

مردان بورڈ کے تحت دسویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ وقت سے پہلے ہی آؤٹ
July 13, 2021

مردان (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں انٹر اور میٹرک کے امتحانات جاری ہیں۔ مردان بورڈ کے تحت دسویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ وقت سے پہلے ہی آؤٹ ہو گیا۔

پرچہ آئوٹ ہونے پر طلبہ اور والدین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ وہ نہ صرف اس معاملے کی انکوائری کریں بلکہ پرچے آئوٹ ہونے کے گھنائونے فعل کو روکیں۔

صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے پرچہ آئوٹ ہونے کے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔