Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مردان ،چار سالہ اسماء قتل کیس کے ملزم تاحال گرفتار نہ ہوئے

مردان ،چار سالہ اسماء قتل کیس کے ملزم تاحال گرفتار نہ ہوئے
January 20, 2018

مردان ( 92 نیوز ) مردان کے علاہ گوجر گڑھی کی چار سالہ اسماء قتل کیس کے ملزمان آٹھویں روز بھی پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکے۔ جرگہ عمائدین کی دی گئی مہلت کا آج آخری دن ہے۔ پولیس نے ملزم کے بارے میں معلومات دینے والے کیلئے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کردیا اور  دیواروں پر پوسٹر چسپاں کردیئے ۔

مردان کی گوجر گڑھی میں چارسالہ اسماء کے قتل اور مبینہ جنسی تشدد کےاصل ملزمان آٹھ روز بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے ۔ ملزموں کی گرفتاری کےلئے جرگہ عمائدین نے 72 گھنٹے کی ڈیڈلائن دی تھی جو آج ختم ہورہی ہے۔

اب پولیس بھی مایوس ہوتی نظر آرہی ہے اس لئے تو اصل ملزموں تک پہنچنے کےلئے علاقے میں پانچ لاکھ روپے انعام کے اعلان کے پوسٹر چسپاں کرا دیئے ہیں ۔

مردان پولیس نے اسماء کے قاتلوں کی تلاش میں علاقے کے مزید سو افراد سے پوچھ گچھ کی جبکہ دو سو افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کےلئے نمونے حاصل کرلئے ۔

بیرون ملک سے واپس لوٹنے والے اسماء  کے والد نے پولیس کی تفتیش پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔

مردان کے دیہی علاقے میں پیش آنے والے اسماء کے قتل اور مبینہ جنسی تشدد کے واقعہ کی نہ تو کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے اور نہ ہی ملزمان کی نشاندہی کا کوئی جدید طریقہ ہے  جس کےباعث اس کیس نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔