Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مردان، چار سالہ اسماء کے قتل کا اصل ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا

مردان، چار سالہ اسماء کے قتل کا اصل ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا
January 18, 2018

پشاور (92 نیوز) مردان میں چار سالہ اسماء کے قتل اور مبینہ جنسی تشدد کا اصل ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔
مردان کے علاقہ گوجر گڑھی میں حوا کی بیٹی چار سالہ اسماء درندگی کا شکار ہوئی تو قانون حرکت میں آیا لیکن اصل ملزم تاحال قانون کی گرفت میں نہ آسکا۔
ملزم کی تلاش میں مردان پولیس نے علاقے سے مزید پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
واقعہ کے حوالے سے مقامی عمائدین کے جرگہ نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے بہتر گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔
دوسری جانب ضلع ناظم مردان نے جمعہ کے روز سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی اے پی سی بلالی ہے تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
واقعہ کا صوبائی حکومت نے بھی سخت نوٹس لیا۔
صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور ملزموں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔