Thursday, September 19, 2024

مرحوم شاعر احمد فراز کے گھر ڈکیتی، ڈاکو نقدی اور زیورات لے کر فرار

مرحوم شاعر احمد فراز کے گھر ڈکیتی، ڈاکو نقدی اور زیورات لے کر فرار
April 8, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) اسلام آباد میں مرحوم شاعر احمد فراز کے گھر ڈکیتی کی وراردات میں مسلح ڈاکو نقدی اور زیورات لے کر فرار ہو گئے۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس تھری میں مرحوم شاعر احمد فراز کی رہائشگاہ میں تین مسلح ڈاکوں گھس گئے۔ ڈاکوں نے احمد فراز  کے بیٹے سرمد فراز اور ان کی اہلیہ کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی واردات کی۔ مسلح ڈاکو گھر سے نقدی اور زیوارات کے علاوہ ہلال امتیاز اور تمغہ پرائڈ آف پرفارمنس بھی لے گئے۔ پولیس نے واقعے کی ایف آر درج کر لی۔