Friday, August 19, 2022

مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کا مقصد مزید لوٹ مار کرنا ہے ، شہباز گل

مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کا مقصد مزید لوٹ مار کرنا ہے ، شہباز گل
August 8, 2021 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) شہباز گل کا کہنا ہے مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کا مقصد مزید لوٹ مار کرنا ہے۔

 شہباز گِل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 14 سال سے سندھ میں لوٹ مار ہورہی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔ سندھ میں 14 سال سے لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا۔

 شہباز گِل بولے لندن گورنمنٹ نے کہا کہ نواز شریف جھوٹ بول رہے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں چور ہیں۔ ایک بھائی پاؤں پکڑ کر معافی مانگتا ہے تو دوسرا گالی دیکر معافی مانگتا ہے۔ نوازشریف کی سرگرمیاں دیکھتے ہوئے ویزے میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ اگر مریم باجی وہاں ہوتی تو ابھی تک رپورٹ بنا چکی ہوتی۔ نواز شریف کو پاکستان کی عزت کا خیال کرنا چاہئیے۔

شہباز گِل کا کہنا تھا کشمیر میں عمران خان نے الیکشن جیتا، اگلا پڑاؤ سندھ میں ہو گا۔ عمران خان کے اعلان پر سندھ میں ہلچل شروع ہو گئی ہے۔ وزیراعظم کے سندھ میں آنے سے لوٹ مار ختم ہو جائے گی۔ سندھ گورنمنٹ کا ڈر نظر آرہا ہے۔ اگر سندھ حکومت کام کرتی تو وفاقی حکومت کو کام نہ کرنا پڑتا۔ انہوں نے کہا اب گلگت بلتستان، کشمیر ، کے پی کے ہر جگہ عمران خان کا پرچم لہرائے گا۔