Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مرتضیٰ وہاب کی عوام سے سکیورٹی فورسز سے تعاون کی درخواست

مرتضیٰ وہاب کی عوام سے سکیورٹی فورسز سے تعاون کی درخواست
April 29, 2020

کراچی ( 92 نیوز) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  نے عوام سے درخواست  کی ہے کہ  رینجرز اور ٹریفک پولیس کے جوانوں کے ساتھ تعاون کریں ۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سندھ حکومت نے کئی مشکل فیصلے کئے ، ان فیصلوں پر عملدرآمد طبی عملے اور  قانون نافز کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں تھا، ہمارے پولیس ، رینجرز اور ٹریفک پولیس کے جوان اور افسران دن رات سڑکوں پر ہمارے لئے موجود ہیں۔لیکن افسوس کہ بعض شہریوں نے پولیس کے جوانوں کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اپنایا۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ رینجرز ، پولیس کے جوانوں کا مقصد ہمیں کورونا وباء سے محفوظ کرنا ہے ، جس کے لئے یہ اپنے اہلخانہ  کو چھوڑ کر دن رات سڑکوں، چوک چوراہوں پر موجود ہیں ، صوبے میں 45 پولیس کے جوان اور افسران کورونا وباء کا شکار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  خدارا پولیس اور رینجرز کے جوانوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں ، آئیے کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے سب ملکر جدوجہد کریں اور اپنے گھروں پر رہیں۔اللہ تعالی اس وباء سے ہمیں محفوظ رکھے۔