Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مراکش : فٹبال میچ کے اختتام پر شائقین آپس میں لڑ پڑے ،2افراد ہلاک متعدد زخمی

مراکش : فٹبال میچ کے اختتام پر شائقین آپس میں لڑ پڑے ،2افراد ہلاک متعدد زخمی
March 20, 2016
مراکو(ویب ڈیسک)مراکش میں فٹبال کلبوں کے میچ کے اختتام پرشائقین آپس میں لڑپڑے ، واقعےمیں دوافرادہلاک اورمتعددزخمی ہوگئےہیں۔ تفصیلات کےمطابق مراکش میں فٹبال کے مداحوں نے کلب میچزمیں ہارجیت کو اناکامسئلہ بنالیا۔ ہفتے کی رات کھیلے گئے میچ میں راجاکلب نے شباب کلب کودوایک سے شکست دی توشباب کلب کے شائقین مشتعل ہوگئے اورحریف کلب کے شائقین سے الجھ پڑے بس پھرکیاتھا اسٹینڈزمیں موجوددونوں کلبوں کے ،مداح آپس میں گتھم گتھاہوگئے۔ شرپسندعناصرنے اسٹینڈزمیں آگ بھی لگادی  واقعے میں دوافرادہلاک اورمتعددزخمی بھی ہوئے  پولیس نے واقعے میں ملوث تیس افرادکوگرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔