Sunday, October 2, 2022

مراد علی شاہ 12 ستمبر کو اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کریں گے

مراد علی شاہ 12 ستمبر کو اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کریں گے
کراچی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی پہلی باضابطہ  ملاقات بارہ ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گی۔ وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کی ملاقات طے پائی گئ۔ مراد علی شاہ بارہ ستمبرکو اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں سیاسی، انتظامی اور صوبائی امور پربات چیت ہو گی۔ سندھ کے کپتان  وزیراعظم  کوسندھ کے مالی وسائل روکے جانے پر  تحفظات سے آگاہ کرینگے۔ مرادعلی شاہ گیس رائلٹی، پانی کی تقسیم اور انرجی پراجیکٹس کے بارے میں بھی وزیراعظم کو بتائیں گے۔ ذرائع کےمطابق سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے میگا منصوبوں کے لیے وفاق سے فنڈز کی درخواست کی جائے گی۔ مرادعلی شاہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بھی شریک ہونگے۔