مراد علی شاہ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ ، کورنگی کازوے پل ٹوٹنے کے مقام کا جائزہ لیا

کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کورنگی کازوے پل ٹوٹنے کے مقام کا جائزہ لیا۔
کراچی کا بارش سے برا حال ہو گیا۔ سڑکیں تالاب، انڈر پاس سوئمنگ پول بن گئے۔ ندی نالوں میں بھی طغیانی آگئی۔ شہریوں نے دہائی دی تو وزیراعلی سندھ بھی متحرک ہوئے۔ وزیرا کو ساتھ لیا اور شہر کے دورے پر نکل پڑے۔
کورنگی کاز وے پہنچے صورتحال اور انتظامات کاجائزہ لیا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے اتنی بارش نہیں ہوئی۔ مراد علی شاہ نے دعاکی کہ بارش کا سلسلہ کم ہو جائے تاکہ شہری کل عید بہتر انداز میں منا سکیں۔
وزیراعلی سندھ نے ملیر سمیت دیگر علاقوں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ فوری طور پر نکاسی کے انتظامات کئے جائیں۔