Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مراد علی شاہ پہلے اپنی کابینہ کا کچرا صاف کریں ، حلیم عادل شیخ

مراد علی شاہ پہلے اپنی کابینہ کا کچرا صاف کریں ، حلیم عادل شیخ
September 22, 2019
 کراچی (92 نیوز) رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کہا مراد علی شاہ کراچی صاف کرنے نکلے ہیں ، پہلے اپنی کابینہ کا کچرا صاف کریں۔ انصاف ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کچرا اٹھانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ دس گیارہ برسوں میں کچرا اٹھایا نہیں اب ڈرامہ  کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما نے وزیر اعلی سندھ کو مشورہ دیا کہ وہ پہلے اپنی کابینہ میں صفائی کریں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مراد علی شاہ پہلے بلو ٹوپی پہن کر نکلے تھے اب لال شرٹ پہن کر ڈرامہ کررہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے صوبائی وزراء کو بھی کرپٹ قرار دیا ۔ شرجیل میمن اور مرتضی وہاب پر تنقید کے تیر برسائے۔