Saturday, July 27, 2024

مراد علی شاہ وفاقی حکومت کی جانب سے گیس نہ ملنے پر سیخ پا ہوگئے

مراد علی شاہ وفاقی حکومت کی جانب سے گیس نہ ملنے پر سیخ پا ہوگئے
April 13, 2017
کراچی (92نیوز)وزیراعلٰی سندھ سیدمرادعلی شاہ  وفاقی حکومت کی جانب سے گیس نہ ملنے پرسیخ پاہوگئےسندھ سے ملک بھرکو سپلائی ہونیوالی گیس کی بندکرنیکی دھمکی بھی دے ڈالی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلٰی سندھ سیدمرادعلی شاہ وفاقی حکومت کی جانب سے گیس نہ ملنے پرسیخ پاہوگئے۔ سندھ سے ملک بھرکو سپلائی ہونیوالی گیس کی بندکرنیکی دھمکی بھی دے ڈالی۔ کراچی میں گرمی کی حدت کیابڑھی وزیراعلٰی سندھ کابھی پارہ ہائی ہوگیا ،پہلے گیس نہ ملنے کاشکوہ کیا اورپھرسندھ سے  ملک بھرکی گیس  سپلائی لائن بند کرنیکی دھمکی دیدی۔ وزیراعلٰی سندھ کی گیس سپلائی بندکرنیکی دھمکی کی اراکین سندھ اسمبلی نے ڈائس بجاکرتائیدکردی۔ وزیراعلٰی سندھ کہتے ہیں وفاقی حکومت کے لوڈشیڈنگ ختم کرنیکا دعوٰی بے بنیاد ہے مطالبات تسلیم نہ ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے کراچی میں دفاترکوبھی بندکردینگے۔ وزیراعلٰی سندھ سیدمرادعلی شاہ رکے نہیں کہتے ہیں اگرمعاملات حل نہ ہوئے توہم کسی بھی سطح پرجانے کوتیارہیں۔