Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کردیئے

مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کردیئے
July 30, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ کی پہلی ترجیح  صوبے میں امن و امان کا قیام ٹھہری ہے مراد علی شاہ نے رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات کی سمری پر دستخط کردیئے۔ محکمہ داخلہ سندھ آئندہ چند گھنٹوں میں نوٹی فکیشن جاری کردے گا۔نائنٹی ٹو نیوزنے خبردو دن پہلے ہی دے دی تھی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی آپریشن کے نئے کپتان نے رینجرز اختیارات کا مسئلہ بھی حل کردیا ،ذرائع کے مطابق سید مراد علی شاہ نے  صوبے میں رینجرز کے قیام میں توسیع کی سمری پر دستخط کردیئے  جس کے تحت  رینجرز  مزید ایک برس سندھ میں قیام کرسے گی ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ ۔ رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت حاصل چھاپوں ، گرفتاری کے خصوصی اختیارات کی سمری بھی منظور کرلی ہے۔ سندھ میں رینجرز کے قیام کی مدت 15 جون جبکہ خصوصی اختیارات 19 جولائی کو ختم ہوچکے تھے ۔ نائنٹی ٹو نیوز نے دو روز قبل ہی اپنے ناظرین کو آگاہ کردیا تھا کہ  نئے  وزیراعلیٰ اور کابینہ کے حلف اتھانے کے بعد  رینجرز کے قیام اور اختیارات کا تنازع حل ہوجائے گا ۔