Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مراد علی شاہ نےآج مزار قائد پر تین بار حاضری دی

مراد علی شاہ نےآج مزار قائد پر تین بار حاضری دی
December 25, 2016

 کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار قائد پر تین بار حاضری دی ۔ پہلے خود کابینہ کے ساتھ آئے پھر بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ اور آخر میں سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ آکر مزار پر حاضری دی ۔

تفصیلات کےمطابق بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے صبح نو بجے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ۔اپنی کابینہ کے ساتھ پہنچے  پھول چڑھائے فاتحہ پڑھی  کابینہ کو چھوڑ کر بلاول ہاؤس پہنچے چیئر مین کو ساتھ لیا  پہلے سینٹ پیٹرک چرچ گئے اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ دوبارہ رخ کیا  مزار قائد کا اور دوسری بار فاتحہ پڑھی ۔ مگر ابھی عشق کے امتحاں باقی تھےکیوںکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری  ابھی باقی تھے۔  وزیراعلیٰ سندھ ایک بار بلاول ہاؤس واپس آئے سابق صدر کو ساتھ لیا  اور پھر رخ کیا مزار قائد کا تیسری بار  فاتحہ پڑھی  اور پھر پھول چڑھائے ۔