Friday, September 20, 2024

مراد علی شاہ مسلسل دوسری بار وزیر اعلیٰ منتخب، اپوزیشن کے شہریار مہر کو شکست

مراد علی شاہ مسلسل دوسری بار وزیر اعلیٰ منتخب، اپوزیشن کے شہریار مہر کو شکست
August 16, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ میں پیپلزپارٹی کی ہیٹرک ہو گئی۔ پیپلزپارٹی کے جیالے مرادعلی شاہ مسلسل دوسری بار وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے۔ اپوزیشن کے شہریار مہر کو شکست  ہو گئی۔ ایک سواٹھاون اراکین نے ووٹ کاسٹ کئے۔ پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ کو 97 ووٹ ملے جبکہ مشترکہ اپوزیشن کے امیدوار شہریامہر کو صرف 61 ووٹ ملے۔ تحریک لبیک کے تینوں اراکین نے کسی کوبھی ووٹ نہیں دئیے۔ اپوزیشن اراکین نے مراد علی شاہ کو مبارک باد دی اور صوبے کے مسائل کی  نشاندہی بھی کی۔ ایوان نے مراد علی شاہ پر زور دیا کہ وہ وفاق سے سندھ کا جائز حق لیکر صوبے کے مسائل حل کریں۔ تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ نیا سندھ بھی بنانا ہے، جیالے رہنما ناصر حسین شاہ نےکہا کہ  سندھ میں نہ انکل چلے گا نہ یوٹرن چلے گا صرف تیر چلے گا۔