Thursday, September 19, 2024

مراد علی شاہ امریکا میمن صاحب سے سیٹلمنٹ کے لیے گئے ، حلیم عادل شیخ

مراد علی شاہ امریکا میمن صاحب سے سیٹلمنٹ کے لیے گئے ، حلیم عادل شیخ
July 4, 2021

کراچی (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے وزیراعلی مراد علی شاہ امریکا میمن صاحب سے سیٹلمنٹ کے لیے گئے۔

حلیم عادل شیخ نے اپنے چیمبر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعوی کیا کہ بلاول بھٹو کی سی وی تیار ہو رہی ہے جو امریکہ میں پیش کی جائیگی کہ پہلے تو کسی نے کچھ بھی نہیں کیا جو میں آپکے کہنے پر کروں گا ۔ محترمہ کی شہادت کے نام پر لوٹ مار کی انتہا کی گئی۔ انہوں نے سرکاری زمینوں پر قبضے کی جوڈیشنل انکوائری کا بھی مطالبہ کر دیا ۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آصف علی زرداری کا فرنٹ مین یونس میمن ہے۔ مراد علی شاہ میمن سے احکامات لینے جارہے ہیں ۔ جلد زرداری کی پانچ ہزار ارب کی چوری کی چارج شیٹ جاری کرینگے ۔

حلیم عادل شیخ نے صوبائی وزیر تعلیم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور بولے سعید غنی آپ تو اے این ایف کو مطلوب ہیں۔ بتائیں فرحان شرلا کون ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا ریفرنس بننے کے بعد وزیراعلی سندھ کیسے آزاد ہیں۔ گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبروں کو اپوزیشن لیڈر نے افواہیں قرار دیا۔