Friday, February 3, 2023

مرادشاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس،آئی جی،کورکمانڈر،ڈی جی رینجرزکی شرکت

مرادشاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس،آئی جی،کورکمانڈر،ڈی جی رینجرزکی شرکت
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ، کور کمانڈر، ڈی جی رینجرز سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ اجلاس میں سائبر سکویرٹی کیلئے عسکری اداروں سے مدد لینے  کی تجویز دی گئی ، جب کہ  سیف سٹی منصوبہ نادرا کے اشتراک سے مکمل کرنےکا بھی فیصلہ ہوا۔ ڈی جی رینجرز نے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا کہ اسٹریٹ کرمنلز کی نصف سے زائد تعداد ناخواندہ ہے، فیصلہ ہوا کہ مدارس کے ساتھ تعلیمی اداروں کی جیو ٹیگنگ اور فنڈنگ و طلبہ کی مانیٹرنگ ہوگی، مدارس رجسٹریشن ایکٹ بھی جلد لایا جائے گا۔ ایپکس کمیٹی نے اسٹریٹ کرمنلز کے مقدمات کی سماعت خصوصی مجسٹریٹس سے کرانے اور سزا بڑھانے کی سفارش کردی جبکہ مزارات، سی پیک منصوبوں اور دیگر مقامات کی سکیورٹی  بہتر بنانے کے احکامات بھی دیے گئے ۔ پولیس اور رینجرز حکام نے شرکا کو جرائم کی شرح کے اعداد و شمار سے آگاہ کیا گیا جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات میں ملزمان کی بریت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پراسیکیوشن کو باہمی مشاورت کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔