Friday, September 30, 2022

مذہبی رسومات کیلئے بھارت آیا‘ پاکستان چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا : دانش کنیریا

مذہبی رسومات کیلئے بھارت آیا‘ پاکستان چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا : دانش کنیریا
کراچی (92نیوز) پاکستانی لیگ سپنر دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ پاکستان چھوڑنے کا وہ سوچ بھی نہیں سکتے۔ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے بھارت گیا ہوں جلد واپس آو¿ں گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طرف سے اکسٹھ ٹیسٹ میں دو سو اکسٹھ وکٹیں حاصل کر نے والے دانش کنیریا اسپاٹ فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کا سامنا کر رہے ہیں۔ دانش کنیریا اتوار کی شب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھارت روانہ ہو ئے تو میڈیا میں ان کے خلاف ایک طوفان کھڑا ہو گیا کہ دانش کنیریا اب وطن واپس نہیں آئیں گے مگر جب دانش کنیریا سے 92 نیوز نے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ واضح رہے کہ دانش کنیریا پر دو ہزار دس میں ان کے کاونٹی کے ساتھی کر کٹر ماروین ویسٹ فیلڈ نے اسپاٹ فکسنگ کا الزام لگایا تھا جس کے بعد سے دانش کنیریا تاحیات پابندی کے باعث کرکٹ کے میدانوں سے دور ہیں۔