Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مذہبی جماعتوں کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری، موبائل فون اور میٹرو سروس بند، کاروباری سرگرمیاں معطل

مذہبی جماعتوں کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری، موبائل فون اور میٹرو سروس بند، کاروباری سرگرمیاں معطل
March 30, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا۔ فریقین کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور دوپہر میں ہو گا۔ موبائل فون اور میٹرو سروس بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ ٹرانسپورٹ مسائل کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑ چکی ہیں جس سے تاجر بھی پریشان ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرین کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے۔ حکومت اور مذہبی قیادت کے درمیان اب تک مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں۔ فریقین کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور دوپہر میں ہو گا۔ مذہبی جماعتوں کی قیادت نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت کا امکان ہے۔ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے احکامات پر ڈی چوک کو آج ہر صورت خالی کرا لیا جائے گا۔ ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے جس سے سرکاری ملازمین کو کئی کلومیٹر کا پیدل سفر کرنا پڑ رہا ہے جبکہ سرکاری دفاتر میں حاضری کم ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں مظاہرین کو ڈی چوک سے منتشر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے اضافی دستے بھی طلب کر لئے گئے ہیں اور ڈی چوک میں تعینات پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کی تعداد سات ہزار تک پہنچ چکی ہے جنہیں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔