Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم، میٹرو سروس اور ریڈزون کے تمام راستے بحال

مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم، میٹرو سروس اور ریڈزون کے تمام راستے بحال
March 31, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) مذہبی جماعتوں کا دھرنا ختم ہونے کے بعد سی ڈی اے کے عملے نے ڈی چوک میں پریڈ گرائونڈ سے کوڑا کرکٹ کی صفائی کر دی۔ زمین پر درج تحریریں بھی دھو ڈالی گئیں۔ 4 روز کے بعد میٹرو سروس بھی بحال اور ریڈ زون کے تمام راستے کھول دیے گئے۔ مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنا ختم ہونے کے بعد پارلیمنٹ کے ڈی چوک کو اپنی اصلی حالت میں لانے کیلئے سی ڈی اے کے 300 اہلکار رات سے ہی صفائی ستھرائی میں مصروف ہو گئے تھے اور صبح تک ڈی چوک کو دوبارہ چمکا دیا گیا جبکہ زمین پر درج تحریریں بھی پانی گرا کر دھو ڈٓالی گئیں۔ دوسری جانب 4 روز سے بند میٹرو سروس بھی بحال ہو گئی ہے جس پر شہریوں نے شکر ادا کیا ہے۔ میٹرو سروس کی بندش سے شہریوں کو کئی کلومیٹر کا سفر پیدل طے کرنا پڑ رہا تھا۔ دھرنے کی وجہ سے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ریڈ زون کے راستے بند کرنے کیلئے لگائے گئے تمام کنٹینرز بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔