Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مذہبی جماعتوں نے کراچی میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا

مذہبی جماعتوں نے کراچی میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا
March 30, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کے احتجاج کے چوتھے روز بھی دھرنا جاری رہا جس کے باعث ایم جناح روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج احتجاج کے چوتھے روز بھی نمائش چورنگی پر دینی جماعتوں کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں دھرنا دیے رکھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک اسلام آباد میں دھرنا ختم نہیں ہوگا اور ان کے مطالبات منظور نہیں ہو ں گے‘ دھرنا ختم نہیں ہو گا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تحفظ ناموس رسالت کے لیے جان بھی قربان ہے۔ مقررین نے پاکستان میں جاری دہشت گردی کی کارروائیوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ دوسری جانب احتجاج کے باعث نمائش چورنگی کے اطراف ٹریفک جام بھی ہوا۔ ٹریفک پولیس نے نمائش پر احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند کر دیے گئے۔ پولیس کے مطابق شہری گرومندر سے کوری ڈور تھری جبکہ سولجربازار کے راستے متبادل کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں