Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مذاکرات کی کامیابی اور دھرنا پرامن طور پر ختم ہونے کا امکان

مذاکرات کی کامیابی اور دھرنا پرامن طور پر ختم ہونے کا امکان
March 29, 2016
اسلام آباد (92نیوز) حکومتی آپریشن کے بغیر ہی معاہدہ ہونے اور پرامن طور پر دھرنا ختم ہونے کا ا مکان پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی چوک میں بیٹھے مظاہرین کے ساتھ انتظامیہ کے مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آج رات کسی بھی وقت مذاکرات کی کامیابی کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا جائے گا۔ مذاکراتی عمل میں چیف کمشنر‘ ڈپٹی کمشنر‘ ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر افسران شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں طے پانے والے امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق معاہدے کے نکات میں بنیادی بات یہ ہے کہ ناموس رسالت کے قانون میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔ معاہدے کے مسودے کے مطابق توہین رسالت کے مرتکب افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ آسیہ مسیح کو وقت آنے پر قانون کے مطابق ہی سزا دی جائے گی۔ حکومت دھرنا ختم ہونے کی صورت میں تمام گرفتار کارکنوں کو رہا اور قائدین کے خلاف تمام کیس واپس لے گی۔ ذرائع کے مطابق مولانا شاہ اویس نورانی اور حاجی رفیق پردیسی معاہدے کی کاپی لے کر خواجہ سعد رفیق کے پاس گئے ہیں اور معاہدے کے بارے وزیر خزانہ اسحا ق ڈار‘ چوہدری نثار اور خواجہ سعد رفیق کو اعتماد میں لیا جائےگا۔ دھرنے والوں کی طرف سے معاہدے پر ڈاکٹر آصف اشرف جلالی دستخط کریں گے۔