Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مذاکرات کیلئے بنا ماحول خراب ہو گیا !!! سرتاج عزیز اور سشما سوراج آج موقف بیان کرینگے

مذاکرات کیلئے بنا ماحول خراب ہو گیا !!! سرتاج عزیز اور سشما سوراج آج موقف بیان کرینگے
August 22, 2015
لاہور (92نیوز) بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث مذاکرات کےلئے بنا ساز گار ماحول خراب ہو گیا جس پر قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز آج پریس کانفرنس میں سرکاری موقف سے آگاہ کریں گے۔ ادھر فضول شرائط مسلط کرنے میں ناکامی کے بعد ششما سوراج بھی چار بجے پریس کانفرنس داغیں گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث مذاکرات کھٹائی میں پڑ گئے۔ پاکستان نے مثبت تعمیری ماحول کی بنیاد رکھی اور قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات پر زور دیا مگر بھارت نے روایتی شرائط عائد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مذاکرات کو سبوتاژ کر دیا اور سرتاج عزیز اور حریت رہنماوں کی ملاقات رکوانے کےلئے لابنگ شروع کی پھر واضح پیغام بھجوا دیا جس پر حکومت نے بھی دو ٹوک اور اصولی موقف واضح کر دیا۔ سرتاج عزیز دورہ بھارت کو ترجیح دیں گے یا بھارتی ہٹ دھرمی غالب آئے گئی آج سرکاری موقف بتایا جائے گا۔ قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز پریس کانفرنس میں سرکاری بیان دیں گے۔ ادھر بھارت نے بھی جوابی پریس کانفرنس کی تیاری مکمل کر رکھی ہے۔ ششما سوراج شام چار بجے پریس کانفرنس کریں گی۔ سفارتی حلقوں کے مطابق بھارت نے مثبت مذاکراتی ماحول خراب کر دیا ہے جس کے بعد سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کا امکان معدوم ہو گیاہے۔