Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مذاکرات کامیاب، جڑواں شہروں میں ٹرانسپورٹ سروس جزوی طور پر بحال

مذاکرات کامیاب، جڑواں شہروں میں ٹرانسپورٹ سروس جزوی طور پر بحال
May 21, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) پردیسیوں کے لیے خوشخبری آگئی۔ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد جڑواں شہروں میں ٹرانسپورٹ سروس جزوی طور پر بحال کردی گئی۔ راولپنڈی اسلام آباد سے ملک کے دیگر علاقوں کو جانے والی ٹرانسپورٹ کا پہیہ جزوی طور پر چل پڑا جڑواں شہروں سے پردیسیوں کی گھروں کو واپسی شروع ہوگئی۔ ایک طرف شہری حکومت کی جانب سے متعارف کردہ ایس او پیز کو انہتائی اہم قرار دیتے ہیں تو دوسری جانب  خود ماسک پہننے سے بھی گریزاں ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کے کچھ تحفظات اب بھی برقرار ہیں جس کے باعث بعض ٹرانسپورٹرز بسیں نہیں چلا رہے۔ کہتے ہیں حکومتی ایس او پی پر کیا عمل کریں خرچہ بھی پورا نہیں ہو رہا۔ جڑواں شہروں سے ہزاروں کی تعداد میں مسافر گھروں کو لوٹتے ہیں مگر ٹرانسپورٹ جزوی طور پر بحال ہونے کے باعث پردیسی پرائیویٹ گاڑیوں میں اضافی کرائے کے ساتھ واپس جانے پر بھی مجبور ہیں۔