Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مذاکرات ڈیڈلاک : حکومت ،خورشید شاہ اور فاروق ستار کا فضل الرحمان سے رابطہ

مذاکرات ڈیڈلاک : حکومت ،خورشید شاہ اور فاروق ستار کا فضل الرحمان سے رابطہ
September 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ایم  کیو ایم اور  حکومت کے مذاکرات ختم ہونے سے  ایک مرتبہ  پھر مفاہمتی کشتی ڈولنے  لگی نواز شریف کی اسحاق ڈارخورشید شاہ کی فاروق ستار سے ملاقاتیں،حکومت  خورشید شاہ اور فاروق ستار کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کر دی ۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم  کےحکومت سے مذاکرات ختم کرنے کےاعلان نے  سیاسی ہلچل مچا دی حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ماحول کو ساز گار رکھنے اور مذاکرات دوبارہ بحال کرنے کے لئے رابطوں کا سلسلہ تیز ہو گیا  ہے وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم سے مذاکرات ختم ہونے کی وجوہات بیان کی ۔ حکومت  نے فیصلہ کیا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے لئے مولانا فضل الرحمان کو دوبارہ متحرک کیا جائےگا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم کے قانونی مشیر بیرسٹر  ظفر اللہ نے مولانا فضل الرحمان  سے رابطہ کر کے ڈیڈ لاک ختم کرنے کی باقاعدہ درخواست کی ہے دوسری جانب خورشید شاہ سے فاروق ستار کی  اسلام آباد ائیر پورٹ پر ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں مذاکرات کی ناکامی اور ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر بھی  تبادلہ خیال کیا  گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فاروق ستار کا کہنا ہے ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نظر نہیں آتی کیونکہ الطاف حسین کی تقریر نشر کرنے اور کراچی میں ایم کیو ایم کی سیاسی  اور فلاحی  سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کی گئی ہے ۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت پیپلز پارٹی کو بھی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہےتاہم مسائل کو پارلیمنٹ میں رہ کر ہی حل کیا جا سکتا ہے ۔ حکومت نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے تحفطات دور کرنے کے لئے مولانا فضل الرحمان کو ٹاسک سونپ دیا ہے تاہم دونوں جماعتوں نے اپنے قائدین اور پارٹی مشاورت کے بعد ہی مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔