Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مذاکرات بے نتیجہ ختم، حکومت کا کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو وزیرآباد روکنے کا فیصلہ

مذاکرات بے نتیجہ ختم، حکومت کا کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو وزیرآباد روکنے کا فیصلہ
October 28, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے مابین مذاکرات ایک بار پھر بےنتیجہ ختم ہوگئے۔

حکومت نے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو وزیرآباد کے مقام پر سختی سے روکنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا مؤقف ہے ٹی ایل پی واپس جائے اور حکومتی رٹ چیلنج نہ کرنے کی یقین دہانی کرائے تو ہی سعدرضوی کی رہائی اور دیگرمعاملات پر بات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو آگے نہیں جانے دیا جائے گا، متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہے۔ کالعدم تنظیم کو وزیرآباد روکنے کے لیے فورسز کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا گیا۔

 دوسری جانب پنجاب کے آٹھ اضلاع میں دو ماہ کے لیے رینجرز تعینات کر دی گئی۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، جہلم، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات اور چکوال شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے 8 اضلاع میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے قواعد ضوابط طے کر دیئے۔