Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مذاکرات:طالبان دوحا میں دوبارہ سیاسی دفترکھولنے پررضامند

مذاکرات:طالبان دوحا میں دوبارہ سیاسی دفترکھولنے پررضامند
May 4, 2015
دوحا(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ اور افغان حکومت دوحا میں طالبان کا دفتر کھولنے پر رضامند ہو گئے ہیں  تاہم فریقین کا افغانستان میں جنگ  بندی سے متعلق اتفاق رائے نہ ہو سکا ۔ تفصیلات کے مطابق  قطر کے دارالحکومت   دوحا میں  افغان امن عمل  سے متعلق  مذاکرات  ہوئے جس میں اقوام متحدہ کے علاوہ  افغان  حکومت اور طالبا ن  کے  چالیس  سے زائد  نمائندوں  نے شرکت کی۔ دو روز تک  جاری  رہنے والےمذاکرات  کے اختتام پراعلامیہ  جاری کیا  گیا  جس کے  تحت  فریقین،دوحا میں طالبان کے سیاسی دفتر کھولنے پر  اتفاق  رائے ہوا   تاہم افغانستان میں جنگ بندی پرکوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ دوحامذاکرات کی خاص بات اس میں افغان خواتین کی شرکت تھی ۔ اس سے پہلے دوہزارتیرہ میں بھی دوحہ میں طالبان کے دفترکھولنے  پربات چیت ہوئی تھی تاہم اس  میں  پیش رفت نہیں ہو سکی تھی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔