Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مدینہ منورہ میں موسم سرما اور اسلامی سال کی پہلی بارش

مدینہ منورہ میں موسم سرما اور اسلامی سال کی پہلی بارش
October 18, 2018
مدینہ منورہ ( 92 نیوز) مدینہ منورہ میں موسم سرما اور اسلامی سال کی پہلی بارش نے زائرین کیلئے برکتوں میں اور بھی اضافہ کردیا ،درمصطفیٰﷺ پر برسنے والی بوندوں نے زائرین کو نگہت ونور کا نیا منظر فراہم کیا۔ مدینہ منورہ جہاں ہر وقت اللہ رب العزت کی رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے، باران رحمت کے نزول سے منظر اور بھی سہانا ہوگیا، بارش کے برستے قطروں میں سبز گنبد کی رعنائیوں کا بھی کمال منظر ہوتا ہے۔ انور وتجلیات سے بھرپور مسجد نبوی شریف میں ہونے والی بارش نے زائرین کو بھرپور روحانی سکون فراہم کیا،بارش کے بعد مدینۃ الرسول کا موسم زائرین کے لئے نعمت عظمیٰ کا درجہ رکھتا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔