Tuesday, October 4, 2022

مدھر دُھنوں کے خالق خواجہ خورشید کے چاہنے والے آج انکی 35 ویں برسی منا رہے ہیں

مدھر دُھنوں کے خالق خواجہ خورشید کے چاہنے والے آج انکی 35 ویں برسی منا رہے ہیں
 میانوالی (92 نیوز) سُریلی اور مدھر دُھنوں کے خالق خواجہ خورشید انور کی موسیقی آج بھی قائم دائم ہے۔ خواجہ خورشید کے چاہنے والے آج انکی 35 ویں برسی منا رہے ہیں۔ کلاسیقی فلمی موسیقی اور دھنوں کے دیوتا خواجہ خورشید انور اکیس مارچ انیس سو بارہ کو میانوالی میں پیدا ہوئے۔ بچپن ہی سے موسیقی کے خزانے سے لگاؤ نے انہیں لافانی موسیقار بنا دیا۔ مشرقی کلاسیکی موسیقی کا ادراک خواجہ خورشید انورسے زیادہ شاید ہی کسی اور فلمی موسیقار کو ہو ایسی دُھن ترتیب دی  کہ پہلے ہی گانے سے قصورکی اللہ رکھی نور جہاں بن کر سامنے آئی۔ منطق کے طالب علم خواجہ خورشید انور نے دھنوں میں ایسی تخلیق کاری کی کہ انتظار، ہیر رانجھا اور کوئل جیسی فلمیں تخلیق کر ڈالیں۔ لافانی موسیقار خواجہ خورشید انور سُر اور ساز کے بے مثل بادشاہ تھے۔ ان کے گانوں نے برصغیر پاک و ہند کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا۔ موسیقی کے اس شہنشاہ کو حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔