Tuesday, April 30, 2024

مدھر آواز سے دلوں پر راج کرنے والی گلوکارہ مہناز بیگم کو بچھڑے چھ برس بیت گئے

مدھر آواز سے دلوں پر راج کرنے والی گلوکارہ مہناز بیگم کو بچھڑے چھ برس بیت گئے
January 19, 2019
 کراچی (92 نیوز) اپنی آواز سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی معروف گلوکارہ مہناز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے چھ برس بیت گئے۔ مدھر آواز سے فلمی گیتوں کو امر کرنے والی گلوکارہ مہناز بیگم 1958 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ برصغیر کی مشہور گلوکارہ، کجن بیگم کی بیٹی مہناز بیگم کو خوبصورت آواز ورثے میں ملی۔ 1972 میں مہناز بیگم ایک بہترین پلے بیک سنگر کے طور پر سامنے آئیں۔ وہ جب جب سر چھیرتی تو یوں محسوس ہوتا جیسے کویل نغمہ سراہا ہو۔ مہناز بیگم غزل اور ٹھمری کی گائیکی میں بھی نمایاں مقام رکھتی تھیں۔ انہوں نے ریڈیو، فلم اور ٹی وی کے لئے ڈھائی ہزار سے زائد گانے گائے۔ مہناز بیگم نے 13 بار بیسٹ فیمیل گلوکارہ کا نگار ایوارڈ جیتا۔ چھ برس پہلے آج ہی کے دن  موسیقی کا ایک خوبصورت باب بندھ ہوگیا تھا۔