Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مدارس سے 40سال پرانا تعلق ہے، کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے کسی کو تکلیف پہنچے: پرویز رشید

مدارس سے 40سال پرانا تعلق ہے، کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے کسی کو تکلیف پہنچے: پرویز رشید
May 24, 2015
راولپنڈی (92نیوز) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ مدارس سے چالیس سال پرانا تعلق ہے، سب مسلمان برابر ہیں، کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے کسی کو تکلیف پہنچے۔ راولپنڈی میں ایک مذہبی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدارس سے چالیس سال پرانا تعلق ہے، کسی کی دل آزاری نہیں کرنی چاہیے، امن کا ایجنڈا آگے بڑھانا چاہیے۔ پرویز رشید نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث کھلاڑیوں نے پاکستان آنا بند کردیا، سری لنکن ٹیم پر حملے سے عالمی سطح پر بدنامی ہوئی، تاجروں ، صنعتکاروں نے بھی یہاں آنا چھوڑ دیا لیکن نوجوان کرکٹ میں بھرپور دلچسپی لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کو متحد ہونا چاہیے، اسلام امن کا دین ہے اس لئے سب کو مل کر امن و اخوت کے ایجنڈے کا پرچار کرنا ہوگا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔