Saturday, July 27, 2024

مخدوم علی خان سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس سے الگ ہوگئے

مخدوم علی خان سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس سے الگ ہوگئے
February 10, 2017
اسلام آباد(92نیوز)مخدوم علی خان ایڈووکیٹ ایک اور کیس سے الگ ہوگئےاب وہ سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس کی بھی پیروی نہیں کرینگےانہوں نے وزارت داخلہ کو بھی تحریری طور پر آگاہ کردیا۔مخدوم علی خان پانامہ لیکس کے مقدمے میں وزیراعظم کے وکیل ہیں۔ تفصیلات کےمطابق حکومتی کیسوں میں پرائیویٹ وکلاءکی خدمات نہیں لی جاسکتیں یہ فیصلہ سنایا تھا سپریم کورٹ نے۔اب اسی فیصلے پر عملدرآمدکرتے ہوئے مخدوم علی خان سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔مخدوم علی خان نے وزارت داخلہ کو خط بھی ارسال کردیا جس میں ا نہوں نے کیس کی پیروی سے معذرت کردی ہے۔انہوں نے خط میں لکھاہے کہ وہ وزارت داخلہ کی جانب سے کیس کی پیروی نہیں کرسکتے۔مخدوم علی خان نے گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے ایک کیس میں پیروی سے انکار کردیا تھا۔مخدوم علی خان پانامہ لیکس کیس میں وزیراعظم نوازشریف کے وکیل ہیں تاہم آج کل وہ رخصت پر ہیں۔