Saturday, December 3, 2022

مختلف گیس صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

مختلف گیس صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
اسلام آباد (92 نیوز) مختلف گیس صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی کر دی گئی۔ اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری ترمیمی نوٹی فیکشن کے مطابق سرکاری دفاتر، ہسپتال، مسلح افواج کے میس، یونیورسٹیز، کالجز، اسکول اور  نجی تعلیمی اداروں ، رہائشی کالونیوں، سمیت فلاحی اداروں کیلئے گیس کے ماہانہ فکسڈ چارجز  میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ کر دیا۔ گیس کے ماہانا فکسڈ چارجز 1 ہزار 53 روپے سے بڑھا کر 4 ہزار 680 روپے کر دئیے گئے۔ کمرشل صارفین بشمول کیفے، بیکریز، ملک شاپ ، کینٹین ، ہوٹلز، تجارتی مال، سیمناوں کیلئے بھی گیس مہنگی۔ ماہانہ گیس کے فکسڈ چارجز 1 ہزار 225 روپے اضافے کے ساتھ 5 ہزار 880 روپے کر دئیے گئے۔ آئس فیکٹریوں کیلئے ماہانہ گیس فکسڈچارجز 1 ہزار 225 روپے اضافے کے ساتھ 5 ہزار 880 روپے مقرر کر دیئے گئے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ اس سے قبل حکومت گھریلوں صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 10 سے لے کر 143 فیصد تک اضافہ کر چکی ہے۔