Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مختلف ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق ہو گئے‘ زخمی ہسپتال منتقل

مختلف ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق ہو گئے‘ زخمی ہسپتال منتقل
October 5, 2015
شیخوپورہ / ٹھٹھہ (92نیوز) شیخوپورہ کے قریب موٹر وے پر کار اور ٹرک ٹکرا گئے۔ اس ہولناک تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب ٹھٹھہ میں باراتیوں کی بس الٹ جانے سے چار افراد کی جان چلی گئی جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے قریب موٹروے پر کار اور ٹرک تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹکرا گئے۔ اس تصادم میں خاتون اور ایک بچہ سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دریں اثنا ٹھٹھہ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔ ٹھٹھہ کے علاقے غلام اللہ میں باراتیوں کی بس چوہڑ جمالی شہر کے قریب روڈ موری پر تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار افرادموقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت عظیم شیدی‘ واصف‘ رحیم بخش اور رفیق کے نام سے ہوئی۔ چاروں کا تعلق چوہڑجمالی سے ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو بیسک ہیلتھ سینٹر چوہڑ جمالی لایا گیا اور شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔