مختلف حادثات و واقعات میں ماں اور دو بچوں سمیت 14افراد جاں بحق

لاہور ( 92 نیوز) ملک بھر میں مختلف حادثات و واقعات میں ماں اور دو بچوں سمیت 14افراد جاں بحق ہو گئے ۔
تونسہ شریف میں مسافر بس نہر میں گر گئی ، حادثے میں 8مسافر جاں بحق ہو گئے جب کہ 7کی تلاش جاری ہے ۔
بورےوالا میں مرضی پورہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ماں 2 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی، ماں اپنے دونوں بچوں کے ساتھ سڑک کراس رہی تھی کہ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آگئی۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ادھر کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں کارخانے میں جنریٹر کا دھواں بھر گیا ،جس کے نتیجے میں 3افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت رضا،محمد رضوان اور ارسلان کے ناموں سے ہوئی ہے، تینوں مزدوروں کی عمریں 22 سے 28 سال کے درمیان ہیں۔

