Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مخالفین کو زہریلے انجکشن لگا کر قتل کرتا تھا !!! ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عباسی شہید اسپتال فریدالدین کا اعتراف

مخالفین کو زہریلے انجکشن لگا کر قتل کرتا تھا !!! ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عباسی شہید اسپتال فریدالدین کا اعتراف
September 1, 2015
کراچی (92نیوز) عباسی شہید اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اور میڈیکل ایڈکمیٹی کے رکن ملزم فریدالدین نے اسپتال میں مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں اور شہریوں کو دوران علاج زہریلے انجکشن لگا کر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عباسی شہید اسپتال کا ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ملزم فریدالدین انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوا۔ رینجرز لاءافسر نے ملزم کے ہولناک اور دل دہلا دینے والے انکشافات سے عدالت کو آگاہ کیا۔ لاءافسر نے بتایا کہ ملزم نے عباسی شہید اسپتال میں علاج کیلئے آنےوالے مخالف سیاسی کارکن اور سینکڑوں شہریوں کو زہریلے انجکشن لگا کر قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم قیادت کی ہدایت پر زہریلے انجکشن لگایا کرتا تھا۔ لاءافسر کے مطابق ملزم عباسی شہید اسپتال میں پیرامیڈیکل اسٹاف اور خواتین ڈاکٹرز کو بھی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ ملزم نے پارٹی کارکنوں کو اسپتال میں ملازمت بھی دلوائی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزم کی نشاندہی پر قبرستان سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر چکے ہیں۔ عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔