Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مخالفین پرامن انتخابی ماحول کو خراب کرنا چاہتےہیں: فاروق ستار

مخالفین پرامن انتخابی ماحول کو خراب کرنا چاہتےہیں: فاروق ستار
April 6, 2016
  کراچی(92نیوز)ایم کیوایم نےایک بارپھرضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا،فاروق ستار کا کہنا ہےکہ مخالفین پرامن انتخابی ماحول خراب کرنا چاہتےہیں۔ تفصیلا ت کےمطابق کراچی میں خورشید بیگم سیکرٹریٹ میں میڈیا سےگفتگو کےدوران ایم کیوایم رہنما فاروق ستارنےکہا کہ سوچی سمجھی سازش کےتحت پُرامن انتخابی ماحول خراب کیا جارہا ہے۔ ایم کیوایم رہنما نےایک بارپھرمخالفین پرتنقید کےنشترچلادیے،ان کا کہناتھا کہ ایم کیوایم کےپُرامن کارکنوں پرحملے کروائےگئے۔ فاروق ستارکا کہنا تھا کہ سازشوں کےباوجود سات اپریل کو ہونےوالےضمنی انتخابات میں بھاری اکثریت سےکامیابی حاصل کریں گے۔