Friday, September 20, 2024

مخالفوں نے نیا بلدیاتی قانون پڑھا ہی نہیں، سعید غنی

مخالفوں نے نیا بلدیاتی قانون پڑھا ہی نہیں، سعید غنی
December 14, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے مخالفوں نے نیا بلدیاتی قانون پڑھا ہی نہیں۔ نئی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

سعید غنی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا سندھ میں پھر لسانی تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس قسم کے بینرز لگے، باتیں کی گئیں سب نے سنی ہیں۔ جو اکثریت میں ہو گا وہی فیصلے کرے گا، بات وہ مانی جائے گی جو جائز ہو گی۔

سعید غنی نے کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں نیا لوکل گورنمنٹ قانون بنایا لیکن کسی سے مشاورت نہیں کی۔ یہ لوگ یہاں کیا چاہتے ہیں سمجھ سے بالاتر ہے۔ سندھ بلدیاتی قانون میں عوامی نمائندوں کو مزید اختیارات ملے۔

سعید غنی نے کہا کہ کے ڈی اے کوعدالتی حکم پر الگ کیا گیا۔ پراپرٹی ٹیکس ڈی ایم سی کے بجائے ٹاؤنز کے پاس جائے گا۔ احتجاج کریں، ہمیں برا بھلا کہیں مگر لسانی تفریق نہ پھیلائیں۔