Tuesday, April 30, 2024

محکمہ پولیس میں براہ راست ڈی ایس پی بھرتی کرنے کا فیصلہ

محکمہ پولیس میں براہ راست ڈی ایس پی بھرتی کرنے کا فیصلہ
July 10, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب حکومت نے محکمہ پولیس میں براہ راست ڈی ایس پی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بھرتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے گی جس کا مقصد پولیس کے محکمے میں بہتری لاکر تھانہ کلچر میں تبدیلی کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے ایک اور قدم اٹھایا گیا ہےحکومت نے محکمہ پولیس میں براہ راست ڈی ایس پی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے محکمہ پولیس اور محکمہ داخلہ پنجاب کوہدایات جاری کر دی گئی ہیں ڈی ایس پی کی براہ راست بھرتی کیلئے محکمہ قانون اور محکمہ ریگولیشن کو قواعد و ضوابط کی تیاری کیلئے حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونگی صوبے کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ محکمہ پولیس میں ڈی ایس پی کے عہدے پر براہ راست بھرتی کی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کا مقصدمحکمہ پولیس میں پڑھے لکھے افسر لا کر تھانہ کلچر میں تبدیلی لانا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بھرتیاں شفاف اور میرٹ پرکی جائیں گی۔