Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا لاہور کے ویکسی نیشن سنٹرز کا نظام نجی کمپنی کے سپرد کرنے کا فیصلہ

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا لاہور کے ویکسی نیشن سنٹرز کا نظام نجی کمپنی کے سپرد کرنے کا فیصلہ
August 15, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے لاہور کے ویکسی نیشن سنٹرز کا نظام نجی کمپنی کے سپرد کرنے کا انوکھا فیصلہ کر لیا۔

 محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے نجی کمپنی کی خدمات حاصل کرنے پر کام شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نجی کمپنی کے 450 ڈیٹا آپریٹرز  سنٹرز پر شہریوں کی رجسٹریشن کا کام سنبھالیں گے۔ نجی کمپنی سے 55 مزید افراد کی خدمات ویکسی نیشن سنٹرز کے لیے حاصل کی جائیں گی۔ حکومت نے چند ماہ قبل محکمہ کو خود سے ڈیٹا انٹری آپریٹرز بھرتی کرنے کا کہا تھا۔ خدمات انجام دینے پر نجی کمپنی کو بھاری معاوضہ بھی فراہم کیا جائے گا۔