Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

محکمہ موسمیات کی بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
February 25, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے تاہم بعض علاقے بادلوں کی لپیٹ میں ہیں ۔
گزشتہ روز بارش کے بعد جاتی سردی ٹھہر سی گئی ہے ۔ لاہور میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کا راج برقرار ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب اڑسٹھ فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔
دوسری طرف وادی نیلم، آٹھ مقام اور گردونواح میں پچیس گھنٹے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وادی گریز میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
بارش اور برفباری کے بعد گلیشئر پگھلنے اور لینڈ سلائڈنگ کا بھی خطرہ ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے بھی برفانی تودوں سے بچاؤ کیلئے انتظامات کر لئے ہیں ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، قلات، مکران ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے، جبکہ کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں برفباری کی بھی توقع ہے ۔