Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 22 سے 24 ستمبر تک شدید گرمی کا امکان ظاہر کر دیا

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 22 سے 24 ستمبر تک شدید گرمی کا امکان ظاہر کر دیا
September 19, 2019
 کراچی (92 نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے 22 سے 24 ستمبر تک شدید گرمی کا امکان ظاہر کر دیا۔ سمندری ہوائیں بھی ساتھ چھوڑ جائیں گی۔ شہر قائد پر ایک مرتبہ پھر ہیٹ ویو کے خطرات منڈلانے لگے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے شہریوں کو خبردار کر دیا۔ سورج نے تیور دکھائے تو 22 سے 24 ستمبر تک کراچی کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ سمندری ہوائیں بند ہونے اور نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو گی۔ بھارتی گجرات اور بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں کل ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے جس کے باعث ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں کہیں  کہیں جبکہ لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ اور بنوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔