Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بارش کی خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں بارش کی خوشخبری سنا دی
September 3, 2015
لاہور (92نیوز) محکمہ موسمیات نے اگلے دو سے تین دن کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرمی پڑے گی اور موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ،بنوں ، ڈی آئی خان ،مردان ڈویژن،اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، ژوب ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش میرکھانی میں 51 جبکہ پشاور میں47 ملی میٹر ہوئی۔