Friday, July 30, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

محکمہ موسمیات نے آج شب برات کو تیز ہوا اور بارش کی خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات نے آج شب برات کو تیز ہوا اور بارش کی خوشخبری سنا دی
May 22, 2016
لاہور (92نیوز) شدید گرمی سے نڈھال لاہوریوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی ہے۔ آج رات آندھی چلے گی جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرمی ہے کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ صبح سویرے جو سورج آنکھیں دکھانا شروع ہوتا ہے تو پھر رات تک بھڑاس نکالتا ہے۔ لاہور میں صبح ہی درجہ حرارت 32ڈگری پر پہنچ گیا اور آج 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ اتوار کا روز ہونے کے باعث چھٹی ہے تو لوگوں نے گرمی میں باہر نکلنے کی بجائے گھر میں ہی بیٹھے رہنے کو ترجیح دی۔ ادھر محکمہ موسمیات والوں نے بارش کی پیشگوئی کر کے لاہوریوں کو خوش کر دیا ہے۔ آج رات تیز ہوائیں چلنے کے بعدبارش ہوگی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹے گا۔