Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران ملک بھر میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران ملک بھر میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کر دی
May 9, 2015
لاہور (92نیوز) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چار سے پانچ روز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، بالائی سندھ اورکشمیر میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ہفتہ سے بدھ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب کے مختلف شہروں ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال اور لاہور جبکہ فاٹا، خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، مردان، ہزارہ، ڈی آئی خان، بنوں، بلوچستان کے مختلف شہروں کوئٹہ، ژوب، قلات،سبی اور نصیرآباد ،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مختلف مقامات پر تیز ہواوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ہفتہ، پیر، منگل کے دوران سندھ کے مختلف شہروں میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ میں چند مقامات پر تیز، گردآلود ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔