Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

محکمہ موسمیات اوراین ڈی ایم اے کی ٹیکنالوجی بے اثر، خطرات سے پیشگی آگاہ کرنے والے ادارے ناکام

محکمہ موسمیات اوراین ڈی ایم اے کی ٹیکنالوجی بے اثر، خطرات سے پیشگی آگاہ کرنے والے ادارے ناکام
July 7, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پکا پتہ کچھ نہیں صرف مفروضوں کا آسرا ، حکومتی ادارے مون سون میں خطرات کوامکانات پر ٹرخانے لگے۔ شہری خود کوئی انتظام کرلیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے امکانات پر مبنی پیشگوئیاں جاری کردیں۔

تفصیلات کےمطابق مون سون سرپر آیا کھڑاسیلاب آنے کا خطرہ ہے یا طوفان کا اثر؟؟ محکمہ موسمیات اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ٹیکنالوجی بے اثر۔خطرات سے پیشگی آگاہ کرنے والے ادارے پیشگوئی بھی کررہے ہیں تو صرف امکانات کی صورت میں۔ این ڈی ایم اے نے مفروضوں پر مبنی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں مون سون کے دوران خطرات کے صرف امکانات کو ہی ظاہر کیا گیا ہے پکی پیشگوئی نہیں کی گئی این ڈی ایم اے کے مطابق رواں ماہ مون سون کی بارشیں معمول کے مطابق اور آئندہ ماہ معمول سے کم ہوں گی اس سال مون سون طوفان النینو کے بھی زیر اثر ہے۔

این ڈی ایم اے نے یہ بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ موسم برسات میں بادل بھی پھٹ سکتا ہے اور خشک سالی بھی آسکتی ہے بادل پھٹنے سے 2010ءجیسی سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ شدید بارشوں سے مغربی دریاﺅں میں بڑے ریلے گزرسکتے ہیں بحریہ عرب میں سائیکلون بھی آنے کا خدشہ ہےسندھ اور پنجاب کے متعدد علاقے سیلاب کی تباہ کاریوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مشرقی بلوچستان چترال اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔