Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محکمہ لیبرمیں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ، سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں

محکمہ لیبرمیں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ، سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں
August 7, 2016
کراچی(92نیوز)محکمہ لیبر میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ، سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں محکمہ سوشل سکیورٹی میں ایک سال سے 20 سے زائد او پی ایس افسر اعلیٰ عہدوں پر قابض  ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ لیبر میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگی سامنے آگئی ہیں ، سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں ۔ محکمہ سوشل سکیورٹی میں ایک سال سے 20 سے زائد او پی ایس افسر اعلیٰ عہدوں پر قابض ہیں ، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود افسروں کو ان کے اصل محکموں میں واپس نہیں بھیجا گیا جبکہ  محکمہ لیبر  کے گریڈ 17 کے افسر سرفراز اعوان محکمہ سوشل سیکورٹی میں گریڈ 18 کی پوسٹ پر تعینات ہیں ۔ ڈاکٹر ممتازشیخ  ایم ایس  سیسی اسپتال کے بجائے سوشل سکیورٹی میں میڈیکل ایڈوائزر تعینات ہیں ۔ گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ الطاف گریڈ 18 کی پوسٹ پر قابض ہیں ،گریڈ 16 کے سیکورٹی آفیسر نادر کناسرو گریڈ 18 میں ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی فیڈرل بی ایریا تعینات ہیں ۔ گریڈ 17 کے ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر ظہیر قریشی  گریڈ 18 کی پوسٹ پر ڈائریکٹر انجینئرنگ تعینات ہیں گریڈ 11 کے قاضی عبدالوہاب  گریڈ 17 میں بظورآڈٹ آفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں، محکمہ ایس اینڈ جی ڈی  گریڈ 12 کے ملازم  وزیر جونیجو گریڈ 17 کے عہدے پر براجمان ہیں ۔