محکمہ صحت پنجاب کی 28 روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز

لاہور (92 نیوز) کورونا کے حملوں میں شدت آگئی، محکمہ صحت پنجاب نے 28روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دیدی۔
ملک بھر اور پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے باعث محکمہ صحت پنجاب نے 28روزہ مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کردی۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں فوری طور پر کم ازکم 4 ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈاؤن ہونا چاہئے، 50 برس سے زائد عمر کے افراد کو قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی جائے، عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے۔