Friday, October 7, 2022

محکمہ صحت پنجاب کی عید سے قبل مارکیٹیں بند کرنے کی تجویز

محکمہ صحت پنجاب کی عید سے قبل مارکیٹیں بند کرنے کی تجویز
لاہور (92 نیوز) محکمہ صحت پنجاب کی عید سے قبل مارکیٹیں بند کرنے کی تجویز دیدی۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں مارکیٹیں بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب منگل یا بدھ سے صوبے کی تمام مارکیٹس بند کئے جانے کی تجویز دی گئی۔ کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر مارکیٹس کو بند کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹس 2 اگست تک بند رکھی جائیں گی، گراسری، فارمیسز، بیکریز سمیت ضروری اشیاء کی دکانوں کو کام کی اجازت ہوگی۔