Saturday, July 27, 2024

محکمہ داخلہ سندھ کا کورونا کے حوالے سے نئی پابندیوں کا حکمنامہ جاری

محکمہ داخلہ سندھ کا کورونا کے حوالے سے نئی پابندیوں کا حکمنامہ جاری
September 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا کے حوالے سے نئی پابندیوں کا حکمنامہ جاری کر دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا ایس اوپیز پر نئی پابندیوں کا اطلاق 15 اکتوبر تک ہو گا۔ سینما ہال مکمل طور پر بند ، کاروباری سرگرمیوں کیلئے ہفتہ وار صرف ایک تعطیل ہو گی۔ تجارتی ،مارکیٹس شاپنگ پلازہ رات دس بجے تک کھلے رہیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے حامل افراد کو سفر کی اجازت ہو گی۔ نجی وسرکاری دفاتر میں معمول کے اوقات کار کے ساتھ 100 فیصد حاضری کی اجازت ہو گی۔ مکمل ویکسی نیشن کرانے والے افراد ہی سیاحتی مقامات پر جاسکیں گے۔ تمام تعلیمی ادارے ہفتہ وار تین دن کلاسز اور 50 فیصد طلبہ کے ساتھ سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔ ماسک کا لازمی استعمال سختی سے کرنا ہو گا۔