محکمہ داخلہ سندھ نے ”را“ کے 3خطرناک ملزموں پر جیل میں ہی مقدمہ چلانے کا حکم دیدیا

کراچی (92نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے جیل حکام کی درخواست پر ”را“ کے تین مبینہ ایجنٹ کا مقدمہ جیل میں چلانے کا حکم دے دیا ہے۔ ”را“ کے مبینہ ایجنٹ ملزم طاہر ریحان ، جنید خان اور امتیاز حسین کو ایس ایس پی ملیر راو انوار نے 29 اپریل کو گرفتار کیا تھا۔
جیل حکام کا کہنا تھا کہ تینوں ملزم انتہائی خطرناک ہیں اس لئے عدالت میں پیشی کےلئے نہیں لا سکتے۔
ان ملزموں پر مقدمہ جیل میں ہی چلایا جائے جس پر محکمہ داخلہ سندھ تینوں ملزموں پر مقدمہ جیل میں چلانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ عدالت نے 29 اگست کو ملزموں کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔